خواتین کو ہراسگی سے بچانے کا بل منظور


اسلام آباد: سینیٹ نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہرا سگی کے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپورٹس آن لائن کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کو بل کا حصہ بنایا گیا ہے، قانون کا دائرہ کار میں یونیورسٹیاں آرٹ اسٹوڈیو بھی شامل ہیں، جبکہ بل میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج کنونشن سینٹر میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے

بل کے تحت ہراسمنٹ میں ملوث سرکاری ملازم کو نوکری سے برخاست اور ترقی روکنے کی سزا مل سکتی ہے، جبکہ پیشہ ورانہ شعبوں میں ملوث افراد کا بطور سزا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

بل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک بھی قابل سزا جرم ہوگا، ہراسمینٹ کی درخواستوں پر فیصلہ 90 دن میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں