پی ایس ایل 7 کیلئے کورونا ایس او پیز تیار


پی سی بی انتظامیہ نے  پاکستان سپر لیگ کے7 ویں ایڈیشن کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لیئے۔

ذرائع کے مطابق  ایس او پیز کے تحت20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے اسکواڈ میں 8 کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا۔ کسی بھی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔

کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی۔پی ایس ایل میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں  ایڈیشن کا  آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں