افواہوں کا رواج بن گیا، ترجمان پاک فوج نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ ترجمان پاک فوج نے بھی آج قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے،سیاست کا یہ سلسلہ زرداری اور نواز شریف کے بغیر ہی آگے چلنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ افواہوں کا رواج بن گیا ہے، جب کوئی سیاستدان  اپنے پاوں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو پھر افواہوں کا سہارا ہی لینا ہے۔

فواد چودھری نےکہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔


متعلقہ خبریں