برطانیہ: گھریلو بدسلوکی، رپورٹ درج کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ

برطانیہ: گھریلو بدسلوکی، رپورٹ درج کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ

لندن: برطانوی حکومت نے گھریلو بدسلوکی و تشدد برداشت کرنے والے متاثرین کو اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی رپورٹ درج کرانے کے لیے مزید وقت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانیہ، پی سی آر ٹیسٹ میں نرمی کا فیصلہ

ہم نیوز نے برطانوی جریدے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی جرم کے چھ ماہ کے اندر قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہونا ضروری ہے لیکن پولیس، جرم و سزا اور عدالتوں کے بل میں شامل کیے گئے نئے اقدامات کے تحت یہ ضرورت پولیس کو باضابطہ طور پر واقعے کی اطلاع دینے کی تاریخ سے آئندہ چھ ماہ تک منتقل کر دی جائے گی۔

اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دودھ پلانے والی ماؤں کی غیر متفقہ تصاویر یا ویڈیو ریکارڈنگ لینا بھی ایک مخصوص جرم قرار دیا جائے گا جس کی سزا دو سال تک قید ہو گی۔

برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے انصاف ڈومینک راب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم گھریلو بدسلوکی تو تشدد کا نشانہ بننے والوں کو کیے جانے والے جرم کی اطلاع پولیس کو دینے کی مدت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

امریکہ، ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ: عالمی ریکارڈ قائم

ڈومینک راب کے مطابق اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جرم کرنے والے کسی بھی صورت میں گرفت سے بچ نہ سکیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے انصاف نے کہا کہ ہم لوگوں کو ان کی رضامندی کے بغیر دودھ پلانے والی ماؤں کی تصاویر بنانے یا لینے سے روکنے کے لیے بھی ایک نیا جرم متعارف کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ کسی بھی نئی ماں کو اس طرح ہراساں نہ کیا جائے۔

ہوشیار: ڈیلٹا اور اومیکرون کے بعد کورونا کی نئی قسم آئی ایچ یو دریافت

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی امور کی سربراہ ازابیل یونا نے اس حوالے سے کہا کہ خواتین کی امداد اس انتہائی ضروری توسیع کا خیرمقدم کرتی ہے جو زندگیوں کو بچائے گی اور یقیناً بہتری لانے کا بھی سبب بنے گی۔


متعلقہ خبریں