خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 2 شہید، دو ہلاک، 3 گرفتار

خیبرپختونخوا: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 2 شہید، دو ہلاک، 3 گرفتار

راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین گرفتار ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں کارروائی کی۔ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی ہوئے جب کہ ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔

شمالی وزیرستان: ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز ڈیوائسز اور راکٹوں سمیت بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی شعیب حسن نے بہادری کا مظاہرہ اور جام شہادت نوش کیا۔

سال 2021: بھارتی فوج کے ہاتھوں 210 کشمیری شہید

واضح رہے کہ 31 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا تھا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں