آسٹریلیا نے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کر دیا


آسٹریلیا نے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ملک میں داخلے کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ  ویزا منسوخ ہونے کے بعد اپنے 2021 کے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔

آسٹریلیا کے وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پر ہے کہ وہ اس پر اپیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔

سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار: ڈیلٹا اور اومیکرون کے بعد کورونا کی نئی قسم آئی ایچ یو دریافت

واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے۔

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم  اسکاٹ موریسن کا بیان بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں، مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، اور اب بھی محتاط رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں خاص طور پر جب یہ سرحد سے متعلق ہوں۔


متعلقہ خبریں