طالبعلم کو کورونا ویکسین لگانے پر ٹیچر گرفتار


امریکا میں والدین کی اجازت کے بغیر 17 سالہ طالبعلم کو کورونا ویکسین لگانے پر خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسی غفلت پر ٹیچر کو چار سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، پولیس حکام کے مطابق خاتون سائنس ٹیچر تھیں لیکن میڈیکلی تربیت یافتہ نہیں تھیں، اور انہیں کسی کو بھی ویکسین لگانے کی اجازت نہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق طالبعلم ویکسین لگوانا چاہتا تھا، جس کے بعد ٹیچر نے اسے گھر پر ہی ویکسین کی ڈوز لگا دی، اس نے ویکسین کا انتظام کہاں سے کیا اور وہ کون سے ویکسین تھی ؟ اس بارے میں تفتیش کی جائے گی۔


واضح رہے کہ امریکا میں اٹھارہ سال سے کم عمر امریکیوں کے لیے صرف فائزر کی بائیو این ٹیک ویکسین کی ہی اجازت دی گئی ہے۔ ویکسین لگانے کی ویڈیو بھی شئیر کی، جس میں ٹیچر کہتے ہوئے دکھائی دی کہ امید ہے کہ تم خیریت سے ہوں گے۔

ویکسین لگوانے کے بعد طالبعلم گھر گیا اور والدین کو بتایا، جس کے بعد شکایت درج کی گئی۔ جس کے بعد ٹیچر کو اسکول سے معطل کیا گیا اور گرفتار بھی کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگ گئی، محکمہ صحت

ملزمہ ٹیچر کے خلاف مقدمے کی عدالتی سماعت اکیس جنوری کو ہوگی، جرم ثابت ہونے پر چار سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا انجکشن غلط لگا دینے سے خطرناک اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں اس لیے صرف ڈاکٹر یا تربیت اور لائسنس یافتہ عملہ ہی ویکسین لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں