محسن عباس بھی شاہ رخ خان کے بڑے مداح


لاہور: پاکستان کے معروف اداکار محسن عباس حیدر بھی بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے مداح نکلے۔

پاکستانی معروف اداکار محسن عباس حیدر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بالآخر ایک ایسی شخصیت کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہو گئے جن کی زندگی اور محنت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔

محسن عباس نے اپنے اکاؤنٹ سے جو تصویر شیئر کی وہ آٹو گراف کی ہے جو شاہ رخ خان کا ہے۔

محسن عباس نے کہا ہے کہ وہ بہت مدت کے بعد شاہ رخ خان کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی زندگی، محنت اور کوششوں سے بہت متاثر بھی ہیں۔

انہوں نے اپنی خوش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ہمراہ شاہ رخ خان کا آٹوگراف شیئر کیا ہے ۔


متعلقہ خبریں