نور مقدم قتل کیس، ملزم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد


عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

ہم نیوز کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کی دماغی حالت کا عارضی جائزہ لیا تو کوئی معذوری نظر نہیں آئی، حقائق اور صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ملزم کو کوئی ذہنی بیماری نہیں۔

مزید کہا گیا کہ کیس سے جان چھڑانے کیلئے ذہنی بیماری کا عذر بعد میں پیش کیا گیا، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی وجہ موجود نہی لہذا درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

نور مقدم قتل کیس، ملزم کی پھر ڈرامے بازی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم اپنے والدین کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کرتا رہا ہے، ملزم کے والدین یا کسی فیملی ممبر نے میڈیکل بورڈ کی درخواست دائر نہیں کی، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کے ساتھ ملزم کا کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ ساتھ نہیں لگایا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل اب اختتام پذیر ہونے والا ہے۔


متعلقہ خبریں