اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کریگا

اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کریگا

اسلام ااباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس مارچ میں منعقد ہو گا۔

اپوزیشن کا لانگ مارچ نہیں کوئیک مارچ ہو گا، منزل اڈیالہ جیل ہے: فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مارچ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں افغان مسئلے سمیت مسلم امہ کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل پر تبادلہ خیال ہو گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23 مارچ کو منعقد ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ مسلم امہ کے وزرائے خارجہ کی کثیر تعداد دیکھے گی۔

متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں، امید ہے نواز شریف23مارچ کے احتجاج میں ہوں: خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو پاکستان کے خوبصورت پروگرام نتھیا گلی لے جانے کا بھی پروگرام ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مارچ میں منعقد ہونے والا او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس با مقصد اور بامعنی ہو گا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کے اس سے قبل منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے اور عالمی برادری میں افغان عوام کے مسائل کے حوالے سے شعور بھی اجاگر ہوا۔

افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں، سیکرٹری جنرل او آئی سی

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی خصوصی وزرائے خارجہ اجلاس پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوا جس پراسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے مشکور ہیں۔


متعلقہ خبریں