2021 میں اسرائیل کے ہاتھوں 313 فلسطینی شہید


بیت المقدس: سال 2021 میں اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 313 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیم بتسیلم کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جبکہ 313 شہدا کے علاوہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 کے بعد فلسطینیوں کے لیے سب سے ہلاکت خیز سال 2021 رہا۔ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “مہلک، غیر اخلاقی اور کھلے عام فائرنگ کی پالیسی” نے کئی بچوں کے بھی چراغ گل کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے عوام نے نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

گزشتہ سال سب سے زیادہ شہادتیں مئی 2021 میں ہوئیں۔ اسرائیلی فورسز نے 2021 میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سینکڑوں رہائشی مکانات کو بھی مسمار کیا جس سے 463 بچوں سمیت 895 فلسطینی بے گھر ہو گئے۔

سال 2021 میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری گزشتہ 5 سال میں سب سے زیادہ رہی۔


متعلقہ خبریں