آرمی چیف کو مزید توسیع دینے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم

وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید توسیع دینے سے متعلق ابھی نہیں سوچا،نومبر دور ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی حکومت کیلئے آئندہ تین ماہ کو اہم اور احتساب نہ ہونے کو اپنی حکومت کی بڑی ناکامی قرا دیا۔

فوج کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اُن کے فوجی قیادت کے ساتھ مثالی تعلقات ہے لیکن موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا،نومبر کافی دور ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم ہیں۔اس عرصے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا ۔اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے۔اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5سال پورے کرے گی۔

آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

ایک سوال کے جوا ب میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی ۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کو نقصان ہوا۔ یہ پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بنک میں کوئی کمی نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں