الیکشن کمیشن نے دباؤ سے انکار کر کے رپورٹ جاری کی، اب سزا بھی دے: مریم نواز

الیکشن کمیشن نے دباؤ سے انکار کر کے رپورٹ جاری کی، اب سزا بھی دے: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دباؤ سے انکار کیا اور رپورٹ جاری کی، اب الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ قانون کے مطابق انہیں سزا بھی دے۔

عمران خان فارن فنڈنگ جرم میں استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ میں سماعت ہو: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی انصاف کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ ان کے جھوٹ کو قوم کے سامنے رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسا سلوک ہمارے ساتھ ہوا، ویسا ہی عمران خان کے ساتھ ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے جرم کیے بغیر سینہ تان کرتلاشی دی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اب وقت ہے کہ بے گناہوں کو جو سزا ملی اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے لیکن کب آئیں گے؟ ن لیگ طے کرے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اس لیے لندن گئے تھے کہ ان کی جان کو خطرہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب جیل میں نواز شریف کے ساتھ جو ہوا وہ سامنے آئے گا، نواز شریف کی صحت کو ایسی جگہ تک پہنچا دیا گیا تھا کہ ان کی زندگی کا پتہ نہیں تھا۔

ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے، نواز شریف کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے: اعتزاز احسن

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کسی ڈیل کے سلسلے میں نہیں، اپنی صحت کے تناظر میں گئے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایاز صادق صاحب نے کیا کہا ؟ مجھے نہیں معلوم کہ کس جانب اشارہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے پوچھوں گی، تب ہی جواب دوں گی۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ ڈیل کی ضرورت انہیں ہوتی ہے جن کی عوام میں جڑیں نہیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضمنی انتخابات میں عوام کے جذبات ن لیگ کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، نواز شریف اور شہباز شریف کی یاد سب کو آرہی ہے اور لوگ انہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پیسے کہاں سے آئے، کس نے بھیجے؟ تحریک انصاف سے جواب نہیں آیا، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ صرف صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں