رضوان اور افتخار کی سادگی سے مداح متاثر

رضوان اور افتخار کی سادگی سے مداح متاثر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان اور افتخار احمد کی سادگی نے لوگوں کو گرویدہ کر بنا لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان اور افتخار احمد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے آل راؤنڈر افتخار احمد نے شیئر کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ پشاور میں کھینچی گئی تصویر ہے۔

مذکورہ تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کرکٹر کسی ڈھابے پر بیٹھے چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شیئر کردہ تصویر پر مداحوں کی جانب سے خوب تبصرے کیے گئے اور ان کی سادگی سے متاثر ہوئے۔

تصویر میں رضوان نے اپنی چائے کے کپ کو موبائل فون سے ڈھکا ہوا ہے جس پر بھی صارفین نے محبت بھرے تبصرے کیے اور ان کی سادگی کو سراہا۔


متعلقہ خبریں