صدر عارف علوی کو پھر کورونا ہو گیا


صدر عارف علوی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔


متعلقہ خبریں