اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ ،تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شوکت ترین، فواد چودھری اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کے لیے کم قیمت گھروں کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر رہے ہیں، پہلی دفعہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے کم قیمت پر فلیٹ مہیا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کے لیے 38ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر کمرشل بلڈنگز بنائی جائیں۔ ملک کے تمام شہروں کی حدود متعین ہونی چاہئیں تاکہ بے ہنگم پھیلاؤ روکا جاسکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں اور مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کیلئے معیاری اور کم قیمت پر رہائش گاہیں جلد تعمیر کی جائیں۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ جنگلات اور قدرتی تنوع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔


متعلقہ خبریں