مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیر مقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیرمقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر واقع بہادرآباد میں ہوئی ہے۔

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کا وفد پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچا تو دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ملاقات کے موقع پر چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا ایک پیغام کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام پہنچایا گیا۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین آفاق احمد نے بھیجے جانے والے پیغام میں کہا کہ قوت ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے، مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملنے والے پیغام کے جواب میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عزم خوش آئند ہے، خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں نئی بلدیاتی قانون سازی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر بھی ہونے والی ملاقات میں غور و خوص کیا گیا۔


متعلقہ خبریں