باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں تصادم: 7 جاں بحق، 17 زخمی

باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں تصادم: 7 جاں بحق، 17 زخمی

خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 53 افراد ہلاک

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خضدار میں وڈھ کے مقام پر باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر میں ہونے والے  تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم کے فوری بعد لیویز حکام، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بھارت کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

لیویز ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جی ٹی ایچ خضدار کے ایم ایس نے ہم نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں