پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد13 لاکھ سے بڑھ گئی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1293 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے شہر ووہان میں کرونا کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار985، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 614، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 676، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار093، بلوچستان میں 33 ہزار 655، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 689 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 077 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا 5 ہزار 941، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 366 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں