کورونا کیسز کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز


2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا کا ایک اور خطرناک وار، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد55 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، امریکہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد5 کروڑ 95 لاکھ سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہو گئی، برازیل میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ تک ہو گئی۔

برطانیہ میں مجموعی کیسزایک کروڑ 40 لاکھ ہوگئے جبکہ فرانس میں ایک کروڑ10 لاکھ  اور روس میں ایک کروڑ سے زائد کیسز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ ’گریمی ایوارڈز‘ ملتوی

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اومی کرون کو ہلکا قرار دینے کے خلاف خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ دنیا بھر میں لوگوں کو ہلاک کر رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم نے کہا کہ لوگوں کی ریکارڈ تعداد نے صحت کے نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی – نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی وبا کی تعداد میں 71 فیصد اور امریکہ میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین جو سنگین صورتحال تک پہنچ رہے ہیں ان میں سے 90 فیصد نے ویکسین نہیں لگوائی۔


متعلقہ خبریں