کپل شرما کا ساتھی زہر کھانے پر مجبور ہو گیا


کورونا نے جہاں لوگوں کی زندگیاں لے لیں، وہیں ان سے روزگار بھی چھین لیا، وہیں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ساتھی نے بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار تیرتھانند راؤ نے مالی پریشانیوں کی وجہ سے زہر کھایا، ان سمیت کئی لوگوں کو یہ امید تھی کہ کورونا کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے، لیکن اب نئی لہر نے یہ امیدیں توڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ 9 لاکھ میں پڑی، کپل شرما

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کر زہر کھایا لیکن پڑوسیوں نے انہیں بروقت اسپتال پہنچایا ، جہاں چار دن رہنے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا ہے۔

انٹرویو میں تیرتھانند کا کہنا تھا کہ ان مشکلات میں ان کے گھر والے بھی انہیں چھوڑ چکے ہیں، یہاں تک کے زہر کھانے کے بعد بھی ان کی ماں اور بھائی ان سے ملنے نہیں آئے۔

تیرتھانند راؤ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں، اور انہیں معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
‘کامیڈی سرکس کے عجوبے’ میں کپل شرما کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ وہ کپل شرما کے کامیڈی شو میں بھی تھوڑا کام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں