میرے جہاز کا رخ کسی طرف بھی مڑ سکتا ہے، جہانگیر ترین

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کے جہاز کا رخ کسی طرف بھی مڑ سکتا ہے۔

ایک شادی کی تقریب میں جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ راجا ریاض اور عون چوہدری بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ ان کی ایاز صادق سے بہت پرانی دوستی ہے۔

کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کیلئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم سب ایک شادی کے موقع پر اکھٹے ہوئے ہیں، آگے جو ہونا ہوگا وہ ہو جائے گا۔

اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ سوائے عمران خان کے اگر سب مسکرائیں تو یہ ملک کے لیے اچھا ہو گا۔


متعلقہ خبریں