مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوریا کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یوریا کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں 25 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار ہوتی ہے اور یوریا کی پیداوار ہماری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، اب مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال گندم، گنا، کپاس اور مکئی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تھی اور حکومتی پالیسیوں سے کسانوں نے 822 ارب روپےاضافی آمدن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے ہوتے ہوئے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، وزیر خزانہ

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی مناسب مقدار میں کھاد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

وزیر اعظم نے ربیع سیزن میں یوریا کی بہتر سپلائی کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کے لیے یوریا کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں