خیبرپختونخوا: بارش اور برفباری سے3 افراد جاں بحق، ایک زخمی


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والی تیز بارشوں اور برفباری سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے جب کہ چار گھروں کو جزوی طور پر نقصان بھی پہنچا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ، ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ بند

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار صوبہ خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہم نیوز نے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ بند سڑکوں کو بھی بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ صبح ایبٹ آباد سے مری کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کنڈلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔

لینڈ سلائیڈنگ، ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ بند

اس سلسلے میں ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) احسن حمید نے بتایا تھا کہ گلیات میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ انہوں نے سیاحوں سے گزارش کی تھی کہ وہ مزید سفر نہ کریں۔

احسن حمید نے کہا تھا کہ گلیات میں موجود سیاح حفاطتی تدابیر اختیار کریں، سڑک کے کنارے غلط پارکنگ سے گریز کریں کیونکہ روڈ کلئیرنس میں پارکنگ بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کے باعث روڈ کو فوری طور پر صاف کرنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب مری میں تیز برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

بارشوں کا زور ابھی اور ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سپیل طویل ہونے کی پیشگوئی کردی

گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق ہوا تھا جب کہ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا۔ علاقہ پولیس نے بتایا تھا کہ فوری طور پررات کی وجہ سے سڑک کی بحالی فوری طور پر ممکن نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں