چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح 20.08 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومت نے مہنگائی کے توڑ کے لیے منصوبہ تیار کر لیا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ملک میں چکن ، سبزیاں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر چکن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 96 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے بڑھ گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے، فرخ حبیب کا دعویٰ

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت نئے سال کے پہلے ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی، ماچس اور گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ٹماٹر اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر سمیت صرف سات اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد ریکارڈ

ہم نیوز نے ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بریڈ، بچوں کا دودھ اور کپڑوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں