موسلا دھار بارش، اسلام آباد میں سیلاب کا خطرہ

موسلادھار بارش: جڑواں شہر ڈوب گئے، پشاور موڑ انٹرچینج بند

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر نالوں اور سڑکوں پر پانی کا بہاؤ حد سے زیادہ ہونے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر آپریشنز اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے موثر رہے گا اور سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالز کو اعلیٰ ترجیح دے گا۔

ماحولیاتی تبدیلیاں! ہیٹ ویو، سیلاب، بارشوں اور خشک سالی کیلئے تیار رہیں

تمام ریسکیو ٹیمیں موٹر بوٹ، پانی نکالنے والے پمپس اور ذاتی حفاظتی سازوسامان کے ساتھ شہر میں آنے والی ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ رابطے کے لیے ایک وقف شدہ روزنامچہ اور واٹس ایپ گروپ قائم کیا جاۓ گا جس کا نام سیلاب کا جواب ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سیکشنل ہیڈز اور یو ایس اے آر ونگ فوری طور پر ڈیوٹی افسران اور عملے کے نام کے ساتھ انٹر ڈویژنل ہدایات جاری کریں گے۔


متعلقہ خبریں