جہانگیر ترین کا ساتھیوں سمیت اگلے الیکشن میں آزاد گروپ بنانے کا انکشاف


رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کا جہاز کسی جماعت میں نہیں جائے گے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس میں ہیرا پھیری کو بھی تسلیم کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈنگ کیس رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کا چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ عمران خان نے بہت امیدیں دلائیں تھیں لیکن آج ملک میں غریب سانس نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کا جہاز جہاں جائے گا ساتھ ہی جائیں گے کسی جماعت میں جانے کی بجائے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں