عوام 27 فروری کو نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں، بلاول بھٹو

عوام 27 فروری کو نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں، بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 فروری کو ملک بھر کے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں۔

تحریک انصاف حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہو گئی، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ پی پی بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو صوبے کی سیاسی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بلوچستان کے عہدیداروں نے 27 فروری کے لانگ مارچ سے متعلق بھی آگاہی دی۔

کوئی ڈیل یا بات چیت نہیں، حکومت کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں: فیصل کریم

بلاول بھٹو نے صدارتی خطاب میں کہا کہ لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں مؤثر احتجاج کا ٹریلر حکومت کے لیے سبق ہوگا۔

انہوں نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بننے کے خواہش مند اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، اب عمران خان کی سرکار ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں