اسلام آباد: سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ: راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالوں کو ترجیح دی جائے گی۔

لینڈ سلائیڈنگ، ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ بند

ہم نیوز کے مطابق انتطامیہ نے جاری نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ تمام ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔


متعلقہ خبریں