طوفانی بارشوں اور برفباری سےمختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق

فیصل آباد کے طلبا مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ

 ملک بھر طوفانی بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف حادثات اور چھتیں گرنے سے 19 افراد مارے گئے۔

ملک بھر میں گزشتہ  روز ہونے والی طوفانی  برفباری اور بارش نے تباہی  مچادی۔  مختلف حادثات میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے انیس افراد جاں بحق  ہو گئے۔

طوفانی بارشوں اور برفباری کے بعد ملک بھر میں حادثات سے درجنوں زخمی ہو گئے۔ دیربالا میں برفباری کی باعث چھت گرنے سے ماں چار بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

خیبرپختون خوا کے دیگر علاقوں میں بھی حادثات سے 3 افراد چل بسے۔ لسبیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے  جاں بحق ہوئے ۔ لالہ موسی ٰ، قصور، فیصل آباد، پتوکی ، کلرکہار ، سمندری میں بھی حادثات رپورٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں