خاتون نے لاٹری میں جیتی آدھی رقم بانٹ دی


واشنگٹن: امریکہ میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے اپنے انعام کی آدھی رقم لاٹری فروخت کرنے والے کیشیئر کو دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی 84 سالہ خاتون میرین فاریسٹ نے لاٹری میں 300 ڈالر کا انعام جیتا اور لاٹری کی رقم ملنے کے بعد انہوں نے لاٹری کی آدھی رقم ٹکٹ فروخت کرنے والے شخص کو دے دی۔

مذکورہ بزرگ خاتون ڈیوک منی مارٹ کی مستقل گاہک ہیں اور اس مارٹ کے کیشیئر نے ہی انہیں لاٹری خریدی کی ترغیب دلائی تھی اور کہا تھا کہ لاٹری خریدیں جس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ ڈالر ہے۔

خاتون نے لاٹری خریدنے کے بعد کیشیئر سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ یہ لاٹری جیت گئیں تو اس کو بھی حصہ دیں گی اور پھر خاتون نے لاٹری جیتنے کے بعد اس کی رقم کا آدھا حصہ کیشیئر کو دے دیا۔

میرین فاریسٹ انعامی رقم جیتنے کے بعد ڈیوک منی مارٹ پہنچیں۔ انہوں نے ہاتھ میں لفافہ اور غبارے اٹھا رکھے تھے۔ جس پر لکھا تھا کہ والٹر ون۔ خاتون نے والٹر کو دنیا کا بہت پیارا شخص قرار دیا اور فرط جذبات میں اسے گلے لگا لیا۔ مارٹ میں موجود لوگوں نے خاتون کی فراخدلی پر تالیاں بجائیں۔


متعلقہ خبریں