سندھ میں اومی کرون کیسز کی شرح87.5 فیصد تک پہنچ گئی


سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ چھ سے سات جنوری کے دوران مزید اکیس افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کراچی سمیت سندھ میں اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی حواے سے خبردار کر دیا۔  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  سندھ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ 6 سے 7جنوری 2022 تک 24 ٹیسٹ کیے گئے۔24 نمونوں میں سے اومی کرون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 21کیسز میں سے 14 ضلع شرقی ، 3 وسطی، 1 ملیر اور 3 کا تعلق دیگرصوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 24 ٹیسٹوں میں سے 21 کیسز کا مثبت  آنا کورونا کیسز میں اومی کرون ویریئنٹ  کی 87.5 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں