حادثے کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، حسان خاور

حادثے کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، حسان خاور

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ حادثہ کسی بھی حکومت میں ہو ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مری میں صورتحال افسوسناک ہے اور 4 گاڑیوں میں سوار افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق 21 سیاح جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مری میں 2 روز کے دوران 5 فٹ برف پڑی جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی اور باڑیاں روڈ پر 5 فٹ سے بھی زیادہ برفباری پڑنے کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے، شفقت محمود

حسان خاور نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری جانے کا امکان تھا اور اسی لیے سیاحوں کی تعداد کو بھی مانیٹر کیا جا رہا تھا جبکہ گزشتہ روز ہی سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر مزید سیاحوں کے داخلے کو روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مری اور اس کے مضافاتی علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے سیاحوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ چند روز تک مری کی طرف نہ جائیں۔


متعلقہ خبریں