آخری سیاح کو محفوظ مقام پر پہنچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیگا،میجر جنرل واجد عزیز


مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب تک آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو آپریشن جاری رہیگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن گزشتہ رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کیے بغیر مکمل تعاون کریں۔

فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد میں پیش پیش

میجر جنرل واجد عزیز نے کہا کہ رات کے وقت پاک فوج کے 2 کیمپ قائم کر دیئے گئے تھے ، ایک کیمپ کلڈنا میں آرمی ا سکول آف لاجسٹک جب کہ دوسرا کیمپ سنی بینک میں قائم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی اسکول آف لاجسٹک میں 60 اور سنی بینک میں قائم کیمپ میں 50 خاندانوں کو رکھا گیا۔ ایف ڈبلیو او راولپنڈی کی مشینری نے ایکسپریس ہائی کو کلیئر کیا۔


متعلقہ خبریں