سال 2021 کے بہترین فٹ بالرز کی فہرست کا اعلان


فیفا نے سال 2021 کے بہترین پلئیر آف ائیر کے ایوارڈ کے لئے مرد اور خواتین فٹ بالرز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح ، پیرس سینٹ جرمنز کے لائنل میسی اور میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی مرد فٹ بالر کی فہرست میں شامل ہیں۔

خواتین فٹ بالر میں سام کیر اور بارسلونا کی جینیفر ہرموسو اور الیگزیا شامل ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو فٹ بالر آف دی ائیر کی شارٹ لسٹڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے. اس ایوارڈ کے لئے ان کی حمایت میں کم ووٹ آئے۔

فیفا ایوارڈز: رابرٹ لیونڈوسکی 2020کے بہترین فٹبالر قرار

جیتنے والے خوش نصیب فٹ بالرز کے ناموں کا اعلان 17 جنوری کو زیورچ میں کیا جائے گا۔

فیفا نے اس ایوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں دنیا بھر بین الاقوامی مینجرز، ٹیموں کے کپتان، صحافی اور مداحوں کے دیئے گئے ووٹوں سے کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصر کے محمد صلاح اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سام کیر کے ایوارڈ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔


متعلقہ خبریں