کوئٹہ: سی ٹی ڈی مقابلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے


کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے مشرقی بائی پاس پر مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مشرقی بائی پاس پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں بھی آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جو دو بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں