خیبر پختونخوا میں برفباری اور بارشوں سے نقصان کی تفصیلات جاری


پشاور: پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق برفباری اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 29 زخمی ہوئے جبکہ 22 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونگا گلی سے بگنوتر تک 23 کلو میٹر روڈ کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے اور ڈونگا گلی سے چھانگہ گلی تک 13 کلو میٹر راستہ بھی کلیئر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے

پی ڈی ایم کے مطابق ضلعی انتظامیہ مزید بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اپر دیر، چارسدہ میں بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا آنے والے سیاح 1700 پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی اطلاع دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں