“سنگ ماہ” کی پہلی قسط آج ہم ٹی وی پر


ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سیریل “سنگ ماہ” کی پہلی قسط آج دکھائی جائے گی۔

شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ سیریل “سنگ ماہ” کو آج سے شائقین ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر کے سینما گھروں میں صرف ڈرامے کی پہلی قسط کو دکھایا گیا اور ’سنگ ماہ‘ پاکستانی تاریخ کا وہ پہلا ڈرامہ بن گیا جس کا آغاز سینما سے ہوا کیونکہ اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت دیگر ڈراموں کا اختتام سینما میں دکھایا جا چکا ہے۔

ہم ٹی وی کے میگا ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے ہم ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔ ڈرامہ سیریل میں گلوکار عاطف اسلم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

“سنگ ماہ” سے جہاں عاطف اسلم ڈرامہ ڈیبیو کر رہے ہیں، وہیں اس کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان، نجیبہ فیض اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں۔

“سنگ ماہ” میں عاطف اسلم ہلمند نامی قبائلی سردار کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ ثانیہ سعید بھی بہادر قبائلی خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ ڈرامے کی کہانی پاکستان کے پشتون قبائلی معاشرے اور روایات کے گرد گھومتی ہے۔

“سنگ ماہ: کا پریمیئر 7 جنوری کو کراچی میں ہوا تھا۔ جس میں ڈرامے کی تمام کاسٹ اور ٹیم سمیت ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی سمیت اعلیٰ شخصیات اور شوبز افراد نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں