وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری کا فضائی دورہ، نقصانات کا جائزہ


 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے فضائی  دورے میں  مری  میں ہونے والے نقصانات  کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے مری میں  متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ریلیف کمشنر اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے سڑکوں کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں تیزی ہدایات  کی ہیں۔


متعلقہ خبریں