ایشز سیریز: انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ بچانے میں کامیاب


ایشز سیریز میں انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکستوں کا سلسلہ چوتھے ٹیسٹ میں ٹوٹ گیا اور مہمان ٹیم صرف ایک وکٹ سے میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا اختتام ہوا تو انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 117 رنز درکار تھے اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ چاہیے تھی۔

میچ کے آخری 10 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے دو وکٹیں درکار تھیں ۔انگلش فاسٹ باولر سٹیورٹ بروڈ، جیک لیچ اور جمی اینڈرسن 388 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جیت خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔

سٹیورٹ بروڈ نے دوسری اننگز میں 35 گیندوں پر آٹھ، جیک لیچ ن 34 گیندوں پر 24 اور جمی اینڈرسن نے چھ گیندیں کھیل کر کوئی رن نہیں بنایا۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 77 رنز، بین سٹوکس 60 اور جونی بیرسٹو 41 رنز بناکر دوسری اننگز میں ٹاپ سکوررز رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بناکر ایک بار پھر اننگز ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو 388 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دو سال بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپس آکر دونوں اننگز میں سینچریاں سکور کرنے والے عثمان خواجہ ’مین آف دا میچ‘ قرار پائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 131 اور دوسری اننگز میں 101 رنز بنائے۔

 


متعلقہ خبریں