حکومت کسی بھی وقت جا سکتی ہے، الیکشن کے آثار نظر آرہے ہیں، خواجہ آصف

حکومت کسی بھی وقت جا سکتی ہے، الیکشن کے آثار نظر آرہے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کسی بھی وقت جا سکتی ہے، الیکشن کے آثار نظر آرہے ہیں۔

سانحہ مری ،جاں بحق افرادکےورثاکی مالی معاونت کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ سانحہ مری سے زیادہ المناک واقعہ کیا ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ لوگ گاڑیوں میں بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے اور کوئی بچانے والا نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز بھی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

چکن، سبزیاں، دالیں اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت جو تبدیلی لے کر آئی ہے وہ خرابی کی تبدیلی ہے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسم دیکھ کر کیوں نہیں گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی ناکامی کا ملبہ موسم کی خرابی پر ڈال دیا۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوریا کے صدر نے کشتی ڈوبنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ریاست مدینہ کی باتیں کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری کا فضائی دورہ، نقصانات کا جائزہ

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 68 فیصدپاکستانیوں نے مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ بھوکے سو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں