مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

اسلام آباد: مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ: حکومتی مشینری نہیں تھی، انتظامیہ طوفان تھمنے کے بعد حرکت میں آئی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ صورتحال کے پیش نظر مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر آج تک پابندی عائد کی گئی تھی جس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سانحہ مری: جاں بحق اے ایس آئی اور اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق سیاحوں کے لیے اسلام آباد کے راستے مری اور گلیات جانے کے لیے پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔

شیخ رشید احمد کے مطابق مری اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو صرف اپنے شناختی کارڈز دکھا کر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

سانحہ مری ،جاں بحق افرادکےورثاکی مالی معاونت کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں ے کہا ہے کہ سیاحوں کو مری و گلیات جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں