برفباری کے دوران فیملیز کے ساتھ سفر سے گریز کریں، ایم ایس مری اسپتال

برفباری کے دوران فیملیز کے ساتھ سفر سے گریز کریں، ایم ایس مری اسپتال

مری: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالسلام نے تمام سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ برفباری کے دوران فیملیز کے ساتھ سفر سے گریز کریں۔

مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ سرکاری اسپتال میں آنے والے زیادہ تر سیاح برف پہ پھسل کر زخمی ہوئے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ اسپتال کے چاروں اطراف موجود سڑکیں برف کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اسپتال پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

جاں بحق افراد پر موت کی ذمہ داری عائد کرنا سفاکیت کی انتہا ہے، پیپلزپارٹی

ہم نیوز کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری کے ایم ایس ڈاکٹرعبدالسلام  ںے واضح کیا کہ ہر قسم کی ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم 24 گھنٹے اسپتال میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں