جوائنٹ ایکشن پلان کیوں تیار نہیں کیا گیا؟ تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز

جوائنٹ ایکشن پلان کیوں تیار نہیں کیا گیا؟ تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز

لاہور: میٹ ڈپارٹمنٹ کی موسمیاتی وارننگ کے باوجود جوائنٹ ایکشن پلان کیوں نہیں تیار کیا گیا؟ یہ استفسار سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے اعلان کردہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرزمیں کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ: حکومتی مشینری نہیں تھی، انتظامیہ طوفان تھمنے کے بعد حرکت میں آئی

ہم نیوز کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے اعلان کردہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن اور ٹی او آرز جاری کردیے گئے ہیں۔

سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن اور کمیٹی کے ٹی او آرز چیف سیکریٹری صوبہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے اعلان کردہ کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ظفرنصراللہ ہوں گے جب کہ دو صوبائی سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی اراکین کی حیثیت سے کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ ٹی او آرز میں استفسار کیا گیا ہے کہ میٹ ڈيپارٹمنٹ کی موسمیاتی وارننگ کے باوجود جوائنٹ ایکشن پلان کیوں نہیں تیار کیا گیا؟ اور کیا تمام سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی یا کوئی وارننگ دی گئی تھی؟

مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

ٹی او آرز کے تحت تحقیقاتی کمیٹی یہ بھی معلوم کرے گی کہ مری کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ؟ کیا گاڑیوں کی تعداد کو گنا گیا اورجب گاڑیاں بڑھ گئیں تو ان کو روکا کیوں نہیں گیا ؟

تحقیقاتی کمیٹی یہ بھی جاننے کی کوشش کرے گی کہ کیا کرائسز کے لیے پلان ترتیب دیا گیا تھا؟کیا کوئی کنٹرول روم بنایا گیا تھا؟ اور کیا لوکل ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسزکے ساتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے رابطہ قائم کيا گیا؟

اعلان کردہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی ٹی او آرز کے تحت یہ بھی دریافت کرے گی کہ ريسکيو آپریشن کتنی حد تک کامیاب رہا ؟ کتنی گاڑیوں کو نکالا گیا؟ اور کرائسز میں کیا کمی اور کوتاہیاں کن کن افسران کی جانب سے کی گئیں؟

سانحہ مری ،جاں بحق افرادکےورثاکی مالی معاونت کافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اعلان کردہ تحقیقاتی کمیٹی آئندہ سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں