دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

دھرنا ختم کردیں، ناصر شاہ: دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بلدیاتی بل سے متعلق اس کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

بلدیاتی بل کیخلاف ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ یقین دہانی پی پی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو کرائی۔

اس موقع پر پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت جماعت اسلامی کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دیے جانے والے دھرنے میں ہوئی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے بلدیاتی بل کے خلاف احتجاجی دھرنا گزشتہ دس دنوں سے جاری ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی بل کے معاملے کے حل کی خاطر کمیٹی بنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے بہت سارے نکات شامل کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اس موقع پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم یا مؤخر نہیں کرسکتے ہیں۔

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امید ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات بہتر طریقے سے جاری رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں