طالبان پر تنقید یونیورسٹی پروفیسر گرفتار


افغانستان میں طالبان پر تنقید کرنے پر معروف یونیورسٹی پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق طالبان  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پروفیسر فیض اللہ جلال کو انیٹلیجنس کے شعبے نے حراست میں لیا ہے، ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا ہے نامناسب تبصروں کے ذریعے لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکایا اور لوگوں کی عزتیں اچھالیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2مبینہ دہشت گردگرفتار

جس کے بعد  پروفیسر کی بیٹی  نے  ٹویٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے والد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

افغانستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل طلوع نیوز جہاں پروفیسر فیض اللہ جلال مبصر کے طور پر دیکھے جاتے تھے، نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انہیں مبینہ طور پر حکومتی اداروں پر الزامات لگانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Afghanistan’s first female presidential candidate doctor Massouda Jalal gives a press conference next to her husband Faizullah, 24 September 2004 in Paris. AFP PHOTO JACK GUEZ (Photo by JACK GUEZ / AFP)

یاد رہےکہ افغانستان کے صدارتی انتخابات میں تاریخ میں پہلی بار حصہ لینے والی خاتون مسعودہ جلال، پروفیسر فیض اللہ جلال کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے 2004 میں سابق صدر حامد کرزئی کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔


متعلقہ خبریں