نیوزی لینڈ کے اسپنر ‘اعجاز پٹیل’ آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار


دبئی: نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیئے گئے، اعجاز پٹیل نے دسمبر میں بھارت کے خلاف میچ میں 14 وکٹیں لی تھیں۔

اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، نیوزی لینڈ کے اسپنر اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بالر ہیں۔

اعجاز پٹیل سے قبل جم لیکر اور انیل کمبلے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10،10 وکٹیں لے چکے ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے پلیئر آف دا منتھ کے لئے نامزدہ کردہ کھلاڑیوں میں بھارت کے ماینک اگروال اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں