عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر آمادہ کرنے کے مشن پر


آسٹریلین بیٹرعثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر آمادہ کرنے کے مشن پر لگ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ ر نئی نسل کے دل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ مجھے برصغیر خطے سے ہمیشہ بہت سپورٹ حاصل رہی ہے، جس میں بھارت بنگلادیش اور خاص طور پر پاکستان شامل ہے، جہاں ان کی پیدائش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل حصہ بن چکے ہیں، اوہ وہ تجربہ بہت شاندار تھا اور جلد ہی دوبارہ پاکستان کھیلنے جانا چاہتے ہیں۔


عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہے کہ جس سے وہ نئی نسل کو متاثر کر سکتے ہیں، اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نسل نے ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑیوں کو کبھی ٹی وی کے علاوہ کھیلتے نہیں دیکھا لیکن اب آسٹریلوی کھلاڑی وہاں پرفارم کر کے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کھیل کی بحالی اور فروغ  کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں،فول پروف سیکیورٹی دیں گے، شیخ رشید

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے، اور اب ہمارے پاس انہیں یہ کھیل واپس دینے کا ایک موقع ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم پاکستان نہ صرف میری خاطر بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام لوگوں کے لیے وہاں جائیں گے جنہیں اس کھیل سے لگاو ہے

یاد رہے پی سی بی  کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں