مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔

ماضی میں مری پر وسائل خرچ کیے ہوتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، فواد چودھری

شیخ رشید نے کہا کہ مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں