افغانستان میں اسکول کے سامنے دھماکہ، 9 بچے جاں بحق، 4 زخمی

افغانستان میں اسکول کے سامنے دھماکہ، 9 بچے جاں بحق، 4 زخمی

ننگرہار: افغانستان میں ایک اسکول کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے لالو پر میں پیش آیا ہے۔

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی ننگرہار میں مارا گیا

ہم نیوز نے ترکی کے خبررساں ادارے اناطولو نیوز ایجنسی اور الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے تحت دھماکہ پرانے مارٹر گولے میں ہوا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسکول کے سامنے بچوں کا سامان فروخت کرنے والی ایک گاڑی پرانے مارٹر گولے سے ٹکراگئی۔ یہ مارٹر گولا پھٹ نہیں سکا تھا۔

افغانستان کی سنگین صورتحال، ملا عبدالغنی برادر کی عالمی برادری سے امداد کی اپیل

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول کے زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے جلال آباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق ننگرہار کے گورنر نے بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں